پی آئی اے کی فروخت میں 180 کی سرمایہ کاری، 90 ارب ادا کر دیئے، 80 ارب ایئر لائن میں ہی لگایا گیا: محمد علی

مشیر نجکاری محمد علی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اےکی فروخت میں مکمل سرمایہ کاری 180ارب روپےکی ہے،پی آئی اے کے خریداروں نے90 ارب روپے کی ادائیگی کر دی ہے،نوے ارب روپے میں سے 80 ارب پی آئی اے میں ہی لگایا گیا ہے۔

مشیر نجکاری کا کہناتھا کہ باقی 90 ارب روپے کی رقم ایک سال میں ادا کی جائےگی، حکومت کو 55 ارب ملیں گے،جن میں سے10 ارب روپےمل چکے،روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری کیلئےمشیر کے تقرر عمل شروع ہے،اسلام آباد ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ میں اے ڈی بی ایڈوائس کرے گا،حکومت اے ڈی بی کو 1.6 ملین ڈالر کی ادائیگی کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کو اب سالانہ 50 سے 60 ارب روپے کا نقصان نہیں ہوگا ،دو سال پہلے تو پی آئی اے کا خسارہ 70 سے 80  روپے پر چلاگیا تھا ، اب ایئرلائن کو نفع ہو یا نقصان پی آئی اے کے خریدار ذمہ دار ہیں،پی آئی اےملازمین کی ملازمتوں کےکنٹریکٹ 12 ماہ تک محفوظ رہیں گے،پی آئی اے کے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن اور مراعات ویسے ہی رہیں گی،پی آئی اے کی 47 جائیدادوں میں سے 36 نکال دی تھیں ، ٹرانزیکیشن میں شامل 11جائیدادوں کی قیمت 14 ارب روپے ہے۔

ان کا کہناتھا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ کوبیچ نہیں رہے،آوٹ سورسنگ کررہے ہیں،25سے 30 سال کا معاہدہ ہوگا ، نجی شعبہ ایئرپورٹ کا نظام چلائے گا،ایئرپورٹ کی ایئرسٹرپ اور ٹاورز حکومت کے کنٹرول میں ہوں گے، ایئرپورٹ کی لینڈ جس پر ہوٹل بن سکتے ہیں وہ نجی شعبہ کو دیں گے، کراچی اور لاہور ایئرپورٹس کی توسیع کی اشد ضرورت ہے، دونوں ایئرپورٹس پر 500 ملین ڈالر سرمایہ کاری درکار ہوگی

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے