آئی ایم ایف کی پاکستان میں رواں مالی سال معاشی ترقی کی رفتار ہدف سے کم رہنے کی پیشگوئی

آئی ایم ایف نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی جس میں  پاکستان میں رواں مالی سال بھی معاشی ترقی کی رفتار ہدف سے کم رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق موجودہ مالی سال ملکی معاشی شرح 3.6 فیصد تک محدود رہنے کا امکان ہے ، آئی ایم ایف نے خبردار کیا ہے کہ 2026 میں پاکستان سمیت دنیا بھر میں مہنگائی میں اضافے کا امکان ہے۔

حکومت نے رواں مالی سال جی ڈی پی گروتھ کا ہدف 4 فیصد مقرر کر رکھا ہے،گزشتہ مالی سال معاشی شرح نمو 4.2 فیصد ہدف کے مقابلے 3.6 فیصد تک محدود رہی، آئی ایم ایف نے پاکستان سے متعلق اپریل میں جاری کردہ پیش گوئی میں کوئی ردوبدل نہیں کیا۔

آئی ایم ایف نے 2026 میں پاکستان سمیت عالمی سطح پر مہنگائی بڑھنے کی پیش گوئی بھی کی ہے اور کہا کہ جنگ سے تیل اور دیگر اشیا کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا خدشہ ہے، پاکستان میں مہنگائی کی اوسط شرح 8.4 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

عالمی سپلائی چین متاثر ہونے کا خطرہ برقرار ہے، آئی ایم ایف نے حکومتوں کو معاشی اصلاحات تیز کرنے کا مشورہ دیا ہے، سال 2026 میں عالمی معاشی ترقی کی شرح 3 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

2027 میں عالمی ترقی کی شرح بڑھ کر 3.4 فیصد ہو جائے گی، مشرق وسطی کی جنگ سے عالمی معیشت کو خطرات لاحق ہیں، مصنوعی ذہانت عالمی معیشت کو سہارا دے رہی ہے، ٹیکنالوجی میں ترقی سے کئی ممالک کو فائدہ پہنچنے کا امکان ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے