آپریشن شعبان میں مزید 3 دہشت گرد ہلاک، تعداد 91 ہو گئی

سکیورٹی ذرائع کے مطابق مؤثر کارروائیوں کے نتیجے میں مزید 3 خارجی دہشت گرد ہلاک کر دیئے گئے ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائیوں کے دوران دشوار گزار علاقوں میں دہشت گردوں کی کمین گاہوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔

ذرائع کے مطابق آپریشن شعبان میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی مجموعی تعداد 91 ہو گئی ہے، 5 جولائی سے اب تک آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مجموعی طور پر 129 خارجی دہشت گرد مارے جا چکے ہیں۔

سکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ بلوچستان میں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن شعبان جاری رہے گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے