پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے دو نئے ریکارڈز،، انڈیکس اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن تاریخ کی بلند ترین سطح عبور کر گئے،، ٹریڈنگ کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس نے 85 ہزار کی حد عبور کی،،
کاروباری ہفتے کے پہلے روز مارکیٹ انڈیکس میں 1378 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،، انڈیکس 84 ہزار 910 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا،،
مارکیٹ کیپٹلائزیشن بھی 11000 ارب روپے کی حد عبور کر گئی،، کاروبار کے آغاز پر مجموعی حصص کی مالیت 10 ہزار 879 ارب روپے تھی،، اختتام پر مالیت 11 ہزار 77 ارب روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی،، 45 کروڑ حصص کی خرید و فروخت میں سرمایہ کاروں نے 197 ارب روپے کا بڑا منافع کمایا،،