ہفتے کے پہلے روز ڈالر اور سونا کتنا مہنگا ہوا؟

پاکستان میں ایک تولہ سونا 200 روپے مہنگا ہو گیا،، کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی نئی قیمت 2 لاکھ 75 ہزار 700 روپے پر پہنچ گئی،، پاکستان میں ایک تولہ سونے کی بلند ترین قیمت 2 لاکھ 77 ہزار روپے ستمبر میں ریکارڈ کی گئی تھی

عالمی مارکیٹ میں بھی سونا مسلسل مہنگا ہو رہا ہے،، ایک اونس سونا 2666 ڈالر میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔ صبح کی ٹریڈنگ میں سونے کی قیمت 2672 ڈالر تک پہنچ گئی تھی

کرنسی مارکیٹ

پاکستان کی کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر مہنگا ہو گیا،، اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 12 پیسے مہنگا ہوا،، ایک ڈالر 277 روپے 64 پیسے کا ہو گیا،، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں تین پیسے کا اضافہ ہوا،، ایک ڈالر 279 روپے 69 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے