آئل مارکیٹ
عالمی مارکیٹ میں گو کہ تیل کی قیمت میں ایک ڈالر کی کمی آئی ہے،، اس وقت ایشیا کی سنگاپور مارکیٹ میں ایک بیرل تیل کی قیمت 80 ڈالر میں ٹریڈ ہو رہی ہے،، اس سے پہلے قیمت 81 ڈالر کو چھو کر نیچے آئی ہے تاہم ابھی بھی مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال برقرار ہے،، ٹریڈرز کے مطابق ایرانی حملے کے جواب میں اسرائیل کے ریسپانس کا انتظار کیا جا رہا ہے،، اگر اسرائیل ایران کی آئل فیلڈ کو نشانہ بناتا ہے تو تیل کی قیمت کنٹرول سے باہر ہو سکتی ہے،، ادھر آبنائے ہرمز سے بھی تیل کی رسد میں رکاوٹوں کی وجہ سے حالات کچھ بہتر نہیں ہیں،، مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور جنگ کا دائرہ چار ملکوں تک وسیع ہونے کے باعث افراتفری کی کفیت برقرار ہے
گولڈ مارکیٹ
لندن گولڈ مارکیٹ میں قیمتیں کم ہوئی ہیں لیکن سرمایہ کار کنفیوژن کا شکار ہیں،، ایک اونس سونا ساڑھے تین ڈالر سستا ہو کر 2 ہزار 662 ڈالر پر ٹریڈ ہو رہا ہے،، کل مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2 ہزار 672 ڈالر پر پہنچ گئی تھی