پاکستانی روپے نے معیشت کی لاج رکھ لی،، امریکی ڈالر کے خلاف سخت مزاحمت کے باعث مقامی کرنسی میں غیر ملکی قرض میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی،،
اسٹیٹ بینک نے قرضوں کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا ایک سال میں مقامی کرنسی کی قیمت میں 8 روپے کا بڑا اضافہ ہوا،، جولائی 2023 میں امریکی ڈالر کی قیمت 286 روپے 66 پیسے تھی،، ایک سال بعد جولائی 2024 میں قیمت 278 روپے 77 پیسے پر آ گئی،،
روپے کی مزاحمت کے باعث ایک سال میں مقامی کرنسی میں غیر ملکی قرض 853 ارب روپے کم ہو گیا
جولائی 2023 میں مقامی کرنسی میں غیر ملکی قرضوں کا بوجھ 22 ہزار 760 ارب روپے تھا،، رواں سال جولائی میں قرض کم ہو کر 21 ہزار 907 ارب روپے رہ گیا،، ماہانہ بنیادوں پر قرض میں 153 ارب روپے کا اضافہ ہوا،،
اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان پر طویل مدت کے غیر ملکی قرضوں کا حجم 21 ہزار 677 ارب روپے ہے،، ایک سال پہلے یہی قرض 22 ہزار 693 ارب روپے تھا،، شارٹ ٹرم قرضوں کا بوجھ 230 ارب روپے ہے،، ماہانہ بنیادوں پر قلیل مدت کے قرضوں میں 19 ارب روپے اضافہ ہوا،، سالانہ بنیادوں پر قرض 163 ارب روپے بڑھ گیا،،