رواں سال کتنے ارب روپے کے موبائل فونز درآمد ہوئے؟ اعداد وشمار جاری

ملک میں سالانہ بنیادوں پر اسمارٹ فونز کی درآمد میں 29 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوگیا۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ 11 ماہ کے دوران ایک ارب 74 کروڑ ڈالر سے زائد مالیت کے اسمارٹ فونز باہر سے منگوائے گئے۔ 39 کروڑ سے زائد کا دیگر  ٹیلی کام سامان بھی امپورٹ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق جولائی تا مئی 1 ارب 74 کروڑ 75 لاکھ 33 ہزار ڈالر کے موبائل درآمد ہوئے، پاکستانی کرنسی میں درآمدی موبائل فونز کی مالیت 491 ارب روپے سے زائد رہی۔ اس سے پچھلے سال اسی عرصے میں 1 ارب 35 کروڑ ڈالر کے موبائل منگوائے گئے تھے۔

گزشتہ سال 11 ماہ میں 39 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا دیگر ٹیلی کام سامان بھی امپورٹ ہوا، درآمدی سازوسامان یا ٹیلی کام آلات کی ملکی کرنسی میں مالیت 195 ارب روپے ہے

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے