پاکستانی فری لانسرز نے مالی سال 26-2025 میں ریکارڈ 1 ارب 76 کروڑ ڈالر زرمبادلہ کمالیا

پاکستانی فری لانسرز  نے نیا ریکارڈ بناتے ہوئے ڈیجیٹل اکانومی میں نیا سنگ میل عبور کرلیا ہے۔

سرکاری ڈیٹا کے مطابق پاکستانی فری لانسرز  نے مالی سال 26-2025 میں ریکارڈ 1 ارب 76 کروڑ  ڈالرز کا زرمبادلہ کمالیا۔

گزشتہ مالی سال فری لانسرز کی برآمدی آمدن میں78 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ صرف جون 2026 میں فری لانسرز  ایکسپورٹ ارننگ 16 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز  رہیں۔

سرکاری ڈیٹا کے مطابق جون میں سالانہ بنیاد پر فری لانسرز کی برآمدی آمدن میں69 فیصد اضافہ ہوا۔

مالی سال 25۔2024 میں فری لانسرز  ایکسپورٹ ارننگ98 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز تھی، مالی سال 24۔2023 میں فری لانسرزکی برآمدی آمدن 50 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز تھی۔

مالی سال 23۔2022 میں فری لانسرز  ایکسپورٹ ارننگ 36کروڑ 40 لاکھ ڈالرز تھی

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے