تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ، سونے کی قیمت میں بڑی کمی

مشرق وسطیٰ میں امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی فوجی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد تک اضافہ ہوگیا جبکہ امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں مزید اضافے کے اشاروں کے بعد سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ برینٹ خام تیل 90 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر گیا۔

برینٹ خام تیل کے فیوچر 2.77 ڈالر یا 3.14 فیصد اضافے کے ساتھ 90.87 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئے، جو 11 جون کے بعد بلند ترین سطح ہے۔ گزشتہ ہفتے برینٹ کی قیمت میں مجموعی طور پر 15.9 فیصد اضافہ ہوا، جو اپریل کے بعد سب سے بڑا ہفتہ وار اضافہ ہے۔

دوسری جانب امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آءی) خام تیل 2.35 ڈالر یا2.85 فیصد اضافے کے بعد 84.84 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کرتا رہا، جو 12 جون کے بعد بلند ترین سطح ہے۔ ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں گزشتہ ہفتے 15.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو مارچ کے اوائل کے بعد سب سے بڑی ہفتہ وار بڑھوتری ہے۔

دوسری جانب امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں مزید اضافے کے اشاروں کے بعد پیر کو عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

اسپاٹ گولڈ 0.4 فیصد کمی کے ساتھ 4,000.55 ڈالر فی اونس پر آ گیا۔ جمعہ کو سونے کی قیمت دو ہفتوں کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی تھی، جبکہ گزشتہ ہفتے مجموعی طور پر اس کی قیمت میں 2.5 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ امریکی گولڈ فیوچرز بھی 0.3 فیصد گر کر 4,005.9 ڈالر فی اونس پر آگئے۔

دیگر قیمتی دھاتوں میں چاندی کی قیمت 0.9 فیصد اضافے کے ساتھ 56.42 ڈالر فی اونس، پلاٹینم 0.1 فیصد بڑھ کر 1,592.97 ڈالر، جبکہ پیلاڈیم 0.3 فیصد اضافے کے ساتھ 1,251.74 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے