آل پاکستان صرافہ مارکیٹ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار 700 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 29 ہزار 236 روپے ہو گئی، جبکہ دس گرام سونا 4 ہزار 29 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 68 ہزار روپے کا ہوگیا ہے۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 219 روپے بڑھ کر 6 ہزار 396 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونا 47 ڈالرمہنگا ہوکر 4 ہزار 068 ڈالر کا ہو گیا ہے۔
