گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کا کرایوں میں 5 فیصد اضافے کا اعلان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر پاکستان گڈزٹرانسپورٹ الائنس کا ردعمل آگیا۔

گڈز ٹرانسپورٹ الائنس نے کرایوں میں 5 فیصد اضافے کا اعلان کردیا۔ ملک شہزاداعوان کا کہنا ہے کہ کل 5 روپے 70 پیسے اور آج 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر ڈیزل کی قیمت میں اضافہ ہوا، کہا کہ کوئی ریلیف نہ ملا توپاکستان بھر کی ہماری ٹرانسپورٹ کھڑی ہوجائے گی۔

ملک شہزاد اعوان کا کہنا تھا کہ روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہیں۔ آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرزایسوسی ایشن کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان بھی کردیا۔

واضح رہے کہ وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک اور آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرزایسوسی ایشن کے درمیان روازانہ کی بنیاد پر قیمتوں کے تعین کے معاملے پر مذاکرات ناکام  ہو گئے ہیں  جس کے بعد ایسوسی ایشن نے آج رات 12 بجے سے پیٹرول پمپ بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے