اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا، پیٹرول 6روپے39 پیسے مہنگا

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا، اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے39پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد  نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل 375 روپے 4 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔

یاد رہے کہ اس سے ایک روز قبل، منگل کو بھی یومیہ قیمتوں کے تعین کے نظام کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 93 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔

منگل کے اضافے کے بعد پیٹرول کی قیمت 320 روپے 73 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 367 روپے 21 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی تھی، تاہم اب 24 گھنٹوں کے اندر ایک بار پھر قیمتوں میں اضافے سے عوام پر مزید مالی بوجھ پڑ گیا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے