سعودی عرب کا ایک اعلیٰ سطح کا سرکاری وفد کل اسلام آباد پہنچ رہا ہے۔ سعودی وفد کی قیادت وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز الفالح کر رہے ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان 2 ارب ڈالر کی سعودی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دسختط کئے جائیں گے۔ سعودی وفد پاکستان میں تین روز قیام کرے گا،،
سعودی عرب کے سرمایہ کار پاکستان میں تیل و گیس کے شعبے کے ساتھ ساتھ معدنیات میں انویسٹمنٹ کے معاہدے کریں گے۔۔ سعودی عرب کی سب سے بڑی آئل کمپنی آرامکو نے بلوچستان کے ریکوڈک منصوبے میں کینیڈا کے ساتھ مل کر سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے۔ امید ہے آرامکو ریکوڈک منصوبے میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی