اگست 2023 میں جی ڈی پی میں قرض کا تناسب 73 فیصد تھا،، اسٹیٹ بینک نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے اگست 2024 میں جی ڈی پی میں قرض کا تناسب 65 فیصد رہ گیا۔ ایک سال میں جی ڈی پی میں غیر ملکی قرض کے تناسب میں بھی 7.4 فیصد کمی آئی۔ اگست 2023 میں جی ڈی پی میں غیر ملکی قرض کا تناسب 27.6 فیصد تھا۔ اگست 2024 میں جی ڈی پی میں غیر ملکی قرض کا تناسب 20.2 فیصد رہا۔ غیر ملکی قرض میں کمی کی بڑی وجہ روپے کی قیمت میں اضافہ ہے
پاکستان کے مجموعی قرض کا بوجھ 70 ہزار 362 ارب روپے سے تجاوز کر گیا۔ ایک سال پہلے قرضوں کا حجم 63 ہزار 970 ارب روپے تھا۔ مقامی قرضوں میں سالانہ بنیادوں پر 21 فیصد اضافہ ہوا۔ مقامی قرضوں کی مالیت 48 ہزار 339 ارب روپے پر پہنچ گئی۔
ایک سال میں غیر ملکی قرض 9 فیصد کم ہو گیا۔ اگست 2023 میں مقامی کرنسی میں غیر ملکی قرض 24 ہزار 175 ارب روپے تھا۔ اس سال اگست میں غیر ملکی قرض کا حجم 22 ہزار ارب روپے پر آ گیا۔ ایک سال میں مجموعی قرض میں 6 ہزار 392 ارب روپے اضافہ ہوا۔ رواں مالی سال کے دو ماہ میں 1448 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ جولائی اگست میں غیر ملکی قرض 269 ارب روپے بڑھ گیا۔
ایک سال میں روپے کی قیمت میں 27 روپے کا بڑا اضافہ ہوا۔ اگست 2023 میں ڈالر کی قیمت 305 روپے 62 پیسے تھی۔ اگست 2024 میں ڈالر 278 روپے 57 پیسے پر آ گیا۔ اگست 2024 میں مقامی قرضوں کا حجم 48 ہزار 339 ارب روپے رہا۔ ایک سال پہلے مقامی قرض 39 ہزار 795 ارب روپے تھا۔ ایک سال میں مقامی قرض 8,544 ارب روپے بڑھ گیا۔ مقامی قرض میں لونگ ٹرم قرض کی مالیت 37 ہزار 298 ارب روپے ہے۔ 10 ہزار 961 ارب روپے قلیل مدتی قرضوں کی مالیت ہے:اسٹیٹ بینک