سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا صحافیوں کو پیکا ایکٹ سے بچانے کیلئے اہم فیصلہ

صحافیوں کو پیکا ایکٹ سے بچانے کیلئے سینیٹ قائمہ کمیٹی اطلاعات نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے اخبارات سے متعلق شکایات پریس کونسل اور ٹی وی چینلز کے معاملات پیمرا سے رجوع کرنے کی سفارش کردی۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات نے این سی سی آئی اے کو اخبارات، ڈیجیٹل ایڈیشنز، ویب سائٹس اور ٹی وی چینلز کی شائع شدہ خبروں پر کارروائی سے روک دیا۔کنوینر سینیٹر سرمد علی نے کہا کہ اخبارات سے متعلق شکایات کیلئے پریس کونسل آف پاکستان اور ٹی وی چینلز کیلئے پیمرا متعلقہ فورمز ہیں۔کمیٹی نے صحافیوں کے خلاف کارروائی سے متعلق ایک معاملہ بھی پریس کونسل کو بھجوا دیا

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے