امریکی ریاست فلوریڈا کو صدی کے سب سے طاقتور سمندری طوفان ملٹن کا خطرہ ہے،، کیٹگری 5 کے سمندری طوفان کی شدت مسلسل بڑھ رہی ہے،، شدت بڑھنے پر تاریخی طوفان کی کیٹگری 6 کر دی گئی ہے،،
امریکہ کے نیشنل ہیوریکین سینٹر نے 200 میل کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے،، سمندری طوفان ملٹن ریاست سے جمعرات کی صبح سات بجے ٹکرائے گا،، 10 لاکھ افراد اب تک علاقہ چھوڑ کر محفوظ مقام پر منتقل ہو چکے ہیں،،
تاریخ کی تیز ترین ہواؤں کے ساتھ شدید بارشون کی پیشگوئی کی گئی ہے،، سمندری لہریں دس سے پندرہ فٹ بلند ہو سکتی ہیں،، باقی رہ جانے والے شہریوں کو فوری طور پر علاقے سے نکلنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں،،