پاکستان اور بھارت کی جنگ میں فرانس کے 3 رافیل لڑاکا طیاروں کی تباہی نے ڈسالٹ ایوی ایشن کو کنگال کر دیا۔
یورپین اسٹاک مارکیٹ میں ڈسالٹ ایوی ایشن کے حصص کی قیمت میں 7 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
ٹریڈنگ کے شروع میں ڈسالٹ ایوی ایشن کا ایک شیئر 315 یورو کا تھا۔۔ کاروباری سیشن کے دوران قیمت میں 23 یورو کی کمی دیکھی گئی۔
ایک حصص کی قیمت 292 یورو میں ٹریڈ ہو رہی ہے۔
پاکستانی فضائیہ کے ساتھ جھڑپ میں فرانس کے 3 لڑاکا طیاروں کی تباہی نے فرانسیسی کمپنی کو بے وقعت بنا دیا ہے۔ یورپی دفاعی انڈسٹری کیلئے رافیل کی تباہی ایک بہت بڑا دھچکا ہے۔