وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کے مطابق درآمدی گندم کے ذریعے ملکی ضروریات پوری کی جائیں گی اور مارکیٹ میں استحکام برقرار رکھا جائے گا۔
وزارت کا کہنا ہے کہ پاسکو کے پاس موجود گندم سے صوبوں کی ضروریات بھی پوری کی جائیں گی تاکہ ملک بھر میں گندم کی مسلسل فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔
وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو سستی اور معیاری گندم کی فراہمی کے لیے پُرعزم ہے۔
