اوگرا نے 26 اور 27 جولائی کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی قیمت 335 روپے 18 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت 383 روپے 46 پیسے فی لیٹر مقررہ سطح پر برقرار رہے گی۔
پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 80 پیسے جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 66پیسے کا اضافہ کیا گیا تھا ۔
