پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، آٹے کی قیمتوں کو پَر لگ گئے

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے زیراثر پشاور میں آٹے کے 20 کلو کے تھیلے کی قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ 20 کلو تھیلے کی قیمت 3 ہزار روپے تک پہنچ گئی۔

حکومت کی جانب سے ڈیزل کے قیمتوں میں اضافے سے گڈز ٹرانسپورٹ کے کرائے بڑھ گئے۔ اثر براہ راست اشیاء خردونوش پر پڑا۔ اٹے کے نرخ مزید بڑھ گئے اور 20 کلو کے تھیلے میں 100 روپے کا اضافہ ہوگیا۔2900 کا تھیلہ 3000 روپے پر پہنچ گیا ۔ فی کلو آٹا بھی 145 روپے سے 150 روپے تک پہنچ گیا۔

آٹا ڈیلر کا کہنا ہے کہ ہم پہلے ہی ملک میں گندم کے بڑھتے نرخوں سے پریشان تھے اب ٹرانسپورٹ کے کرائے بڑھے تو ان کو کاروبار چلنا مشکل ہوگیا۔ آٹے کے نرخوں میں مسلسل اضافے سے نانبائیوں نے بھی حکومت سے نظر ثانی وزن اور قیمت دینے کا مطالبہ کردیا

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے