پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں Bulls اور Bears میں کشیدگی برقرار رہی،، صبح کی ٹریڈنگ میں Bulls نے مارکیٹ کا کنٹرول سنبھالے رکھا،، ایک موقع پر 100 انڈیکس میں 344 پوائنٹس کا اضافہ ہوا،، انڈیکس 86 ہزار 13 پوائنٹس پر ٹریڈ ہوتا رہا،، دوپہر میں Bears نے مارکیٹ میں انٹری دی اور دیکھتے ہی دیکھتے مارکیٹ کو ریڈ زون میں لے گئے،،
100 انڈیکس میں 216 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد انڈیکس 85 ہزار 453 پر بند ہوا،، کاروباری حجم 50 کروڑ 37 لاکھ شیئرز سے زائد رہا،، مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں نے مجموعی طور پر 27 ارب 91 کروڑ روپے کی انویسٹمنٹ کی،،
سرمایہ کاروں کو 13 ارب روپے کا نقصان ہوا،، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 11,174 ارب روپے سے کم ہو کر 11,161 ارب روپے پر آ گئی،،
کرنسی مارکیٹ:
کرنسی مارکیٹ میں روپیہ دباؤ کا شکار رہا،، انٹربینک میں ڈالر 7 پیسے مہنگا ہو گیا،، قیمت 277 روپے 79 پیسے رہی
گولڈ مارکیٹ:
سونے کی مارکیٹ میں آج زیادہ تیزی نہیں رہی،، ایک تولہ سونا 500 روپے سستا ہو گیا،، سونے کی قیمت 2 لاکھ 71 ہزار 200 روپے رہی،، دس گرام سونا بھی 429 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 32 ہزار 510 روپے کا ہو گیا،،