حکومت نے آئندہ سال 2025 کی حج پالیسی کی منظوری دے دی،، اگلے سال سرکاری حج کے اخراجات 10 لاکھ 75 ہزار روپے ہوں گے،، اضافی سہولیات کے ساتھ اخراجات میں ایک لاکھ روپے اضافہ ہو جائے گا،، سرکاری پیکج کے تحت زیادہ سے زیادہ اخراجات 11 لاکھ 75 ہزار روپے تک پہنچ جائیں گے،،
آئندہ سال پاکستان کے لئے حج کوٹے کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے،، ایک لاکھ 79 ہزار عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے،،
حج پالیسی کے مطابق سرکاری پیکج کے تحت 89 ہزار 605 حجاج کا کوٹہ حکومت کو ملے گا،، پرائیویٹ آپریٹرز کو بھی 89 ہزار 605 عازمین کا کوٹہ دیا جائے گا،، ایک ہزار عازمین کو بھی شامل کیا گیا ہے جن کی آمدنی کم ہو گی اور وہ ای او بی آئی میں رجسٹرڈ ہوں گے،،
آئندہ سال حج کا طویل دورانیہ 38 سے 42 دن پر مشتمل ہو گا،، مختصر دورانئے کے حج کی مدت 20 سے 25 دن ہو گی،،
12 سال سے کم عمر کے بچوں کو حج کے سفر پر نہیں لے جایا جا سکے گا،، سعودی حکومت کی منظور شدہ ویکسین لازمی قرار دی گئی ہے،،