Close Menu
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ٹرینڈ
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • شوبز
  • کھیل
  • ملٹی میڈیا

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

اینٹی کرپشن کا اسٹنگ آپریشن:پشاور میں محکمہ صحت کا افسر رشوت لیتے گرفتار

جولائی 31, 2025

امریکہ نے برازیل کی سپریم کورٹ کے جج پر پابندیاں لگا دیں۔

جولائی 31, 2025

جرمن کوہ پیما لورا ڈالمایر کی موت کی تصدیق،حکومتِ پاکستان کا اظہار افسوس

جولائی 31, 2025
Facebook X (Twitter) Instagram
Trending
  • اینٹی کرپشن کا اسٹنگ آپریشن:پشاور میں محکمہ صحت کا افسر رشوت لیتے گرفتار
  • امریکہ نے برازیل کی سپریم کورٹ کے جج پر پابندیاں لگا دیں۔
  • جرمن کوہ پیما لورا ڈالمایر کی موت کی تصدیق،حکومتِ پاکستان کا اظہار افسوس
  • بھارتی معیشت مردہ ہے:صدر ٹرمپ
  • پاکستان مودی سے نہیں بھارت سے امن بات چیت کیلئے تیار ہے:عطاءاللہ تارڑ
  • سعودی عرب کی پہلی ٹی20پریمیئر لیگ کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب
  • خلائی میدان میں پاکستان کا ایک اور سنگ میل:ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا
  • اسرائیلی پالیسیوں کے خلاف نئی عالمی لہر: کینیڈا نے بھی فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کردیا—
Facebook X (Twitter) Instagram YouTube TikTok
visionpointpk.comvisionpointpk.com
Demo
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ٹرینڈ
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • شوبز
  • کھیل
  • ملٹی میڈیا
visionpointpk.comvisionpointpk.com
Home»پاکستان»پانچ آئی پی پیز سے معاہدو ں کو ختم، 411 ارب روپے کی بچت ہو گی
پاکستان

پانچ آئی پی پیز سے معاہدو ں کو ختم، 411 ارب روپے کی بچت ہو گی

EditorBy Editorاکتوبر 10, 2024Updated:اکتوبر 10, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔10 Views
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہےکہ پانچ آئی پی پیزسے کئے جانے والے معاہدے ان کی باہمی رضا مندی سے ختم کر دیئے گئے ہیں، ان آئی پی پیز نے قومی مفاد کو ذاتی مفاد پر مقدم رکھا ، اس سے 411 ارب روپے کی بچت ہو گی ، معیشت کی بہتری کے لئے تیزی سے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، ہماری معیشت بتدریج استحکام کی جانب گامزن ہے، ترسیلات زر میں ریکارڈاضافہ ہوا ہے ۔

جمعرات کو وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتےہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اللہ کاشکر ہے کہ ملکی معیشت استحکام کی راہ پر گامزن ہے۔گزشتہ روز ایک اور خوشی کی خبر آئی کہ ہماری سہ ماہی ترسیلات زر 8ارب 80 کروڑ ڈالر سے تجاوزکر گئیں جو ماضی کی تمام سہ ماہی ترسیلات زر کے مقابلہ میں ایک ریکارڈ ہے۔ اس کےلئے عظیم پاکستانی تارکین وطن کاشکریہ اداکرتےہیں جو دن رات محنت کر کے اپنے رزق حلال کی کمائی پاکستان بھیجتے ہیں۔ یہ اس بات کی غمازی کرتاہے کہ پاکستان کی معیشت اب آگے بڑھ رہی ہے ۔

اس حوالے سے ابھی مزید سفر طے کرنا ہے جس میں ماضی کی طرح چیلنجز بھی آئیں گےتاہم جس طرح 7 ماہ میں چیلنجز کا ایک ٹیم کے طورپر مقابلہ کیا اور اللہ تعالیٰ نے ہماری محنت اور خلوص کا صلہ دیا، اسی طرح آئندہ بھی مشترکہ کاوشوں سے ان چیلنجز پر قابو پائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عام آدمی نے مہنگائی ، مہنگی پالیسی شرح سود ، اشیاء خورد نوش کی قیمتوں میں اضافے سمیت بے پناہ مشکلات کاسامنا کیا ہے

پاکستان کے عوام نے تحمل اور صبر سے یہ مشکلات کاٹیں، ا ب بھی ایسا نہیں کہ یہ مشکلات مکمل ختم ہوگئی ہوں تاہم آہستہ آہستہ بہتری آرہی ہے، قوم نے جو قربانیاں دی ہیں ا س پر ہم سب ان کے شکر گزار ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ موسم گرما میں 50 ارب روپے سے 200 یونٹ ماہانہ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو ریلیف دیا، پنجاب حکومت نے بھی دو ماہ کےلئے بجلی کے بلز میں 50 ارب روپے سےزیادہ کا ریلیف دیا، یہ وہ اقدامات ہیں جن سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں عوام کو درپیش مسائل سے نہ صرف پوری طرح آگاہ ہیں بلکہ انہیں ریلیف دینے کے لئے بھی ضروری اقدامات اٹھا رہی ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ سیاسی پوائنٹ سکورنگ کے بغیریہ کہوں گا کہ ماضی میں ایک سنگدل حکمران آیا جس نے یہ کہا کہ مہنگائی سے اس کا کوئی سروکار نہیں تاہم موجودہ حکومت عوام کی نمائندہ حکومت ہے اور ہمیں عوام کو درپیش مسائل کا ادراک ہے اورہم مل کران مسائل کے حل کےلئے جو ممکن ہووہ کررہے ہیں، مہنگائی کی شرح 32فیصد سے کم ہوکر6.7فیصد تک آچکی ہے، ہماری قوم سے یہ کمٹمنٹ2026 تک تھی لیکن اللہ تعالیٰ کے خصوصی فضل و کرم سے یہ ممکن ہوا اور آج مہنگائی سنگل ڈیجٹ پر آگئی ہے

، ہم عارضی اقداما ت کے ساتھ ساتھ طویل المدتی ریلیف اقدامات کےلئے بھی کوشاں ہیں، بجلی چوری کی روک تھام ، لائن لاسز میں کمی اور ملکی آئی پی پیز سے معاہدے بڑے چیلنج ہیں،یہ آئی پی پیز بہت منافع کما چکے ہیں ، وہ اپنی سرمایہ کاری کی لاگت نہ صرف پوری کرچکے ہیں بلکہ بڑا منافع بھی حاصل کرچکے ہیں ، ا س کےلئے موجودہ حکومت نے 7 ماہ میں بھرپور کوشش کی ، ہمارے قائد نواز شریف بجلی کی قیمتوں میں کمی کےلئے بار بارہمیں ہدایات دے رہے ہیں ۔ وزیراعظم نے کہا کہ توانائی کی پوری ٹیم اور ٹاسک فورس اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے۔ انہوں نے خلوص سے دن رات محنت کی ہے۔

اس میں کئی چیلنجز بھی درپیش رہے ، یہ کوئی آسان کام نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو وہ خوشخبری دینا چاہتے ہیں کہ 5 آئی پی پیز نے باہمی رضامندی اور قومی مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے آج کے بعد معاہدے مکمل ختم کر دیئے ہیں، انہیں بقایاجات جس میں سود شامل نہیں ہے کی ادائیگی کی جائے گی ۔ اس سے صارفین کو 60 ارب روپے سالانہ کا ریلیف ملےگا، بجلی کی قیمت کم ہو گی۔ آئی پی پیز کے مالکان نے رضاکارانہ طورپر اس کو قبول کیا ہےجس پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ،

آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں کے خاتمے سے 411 ارب روپے کی بچت ہو گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کے بہتر اقدامات کی معاونت میں صدر مملکت آصف علی زرداری سمیت حلیف جماعتوں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔ معاشی بہتری میں کردار پر آرمی چیف کا خصوصی شکریہ ادا کرتاہوں۔ انہوں نے کہاکہ امریکا میں آئی ایم ایف کی سربراہ سے ملاقات کے دوران انہیں اس حساسیت سے آگاہ کیاتھا کہ اگر بجلی کی قیمتیں خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں زیادہ ہوں گی تو یہاں پر صنعت و زراعت ترقی نہیں کر سکتی اور نہ ہی برآمدات بڑھ سکتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہماری ٹیم آئی ایم ایف کے پاس جارہی ہے ۔

وزیر خزانہ کے ساتھ وزیر توانائی اور خصوصی مشیر بھی جائیں گے اور آئی ایم ایف کو سارا کیس سمجھائیں گے۔وزیر خزانہ کو پہلے ہی آئی ایم ایف نے کلیدی سپیکر کے طورپر مدعو کر رکھا ہے جو ہمارے لئے اعزاز ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وزیر خزانہ کی بے پناہ کوششوں اور چین اور سعودی عرب کے تعاون سے آئی ایم ایف پروگرام پرمعاہدہ ہوا۔ وزیراعظم نے کہاکہ پانچ آئی پی پیز سے معاہدے کو ختم کرنا بارش کا پہلا قطرہ ہے،آنے والے دنوں میں مزید خوشخبریاں ملیں گی ۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

Related Posts

اینٹی کرپشن کا اسٹنگ آپریشن:پشاور میں محکمہ صحت کا افسر رشوت لیتے گرفتار

جولائی 31, 2025

جرمن کوہ پیما لورا ڈالمایر کی موت کی تصدیق،حکومتِ پاکستان کا اظہار افسوس

جولائی 31, 2025

بھارتی معیشت مردہ ہے:صدر ٹرمپ

جولائی 31, 2025
Leave A Reply Cancel Reply

Demo
Latest Posts

اینٹی کرپشن کا اسٹنگ آپریشن:پشاور میں محکمہ صحت کا افسر رشوت لیتے گرفتار

جولائی 31, 20251

امریکہ نے برازیل کی سپریم کورٹ کے جج پر پابندیاں لگا دیں۔

جولائی 31, 20252

جرمن کوہ پیما لورا ڈالمایر کی موت کی تصدیق،حکومتِ پاکستان کا اظہار افسوس

جولائی 31, 20256

بھارتی معیشت مردہ ہے:صدر ٹرمپ

جولائی 31, 20251
Don't Miss
پاکستان

پاکستان سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے 10 ممالک میں شامل

By Editorاپریل 14, 2025748

کراچی : پاکستان سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے ممالک میں شامل ہوگیا…

سعودی عرب میں ریڈ سی فلم فیسٹیول کا آغاز ، عامر خان ،کرینہ کپور نے جلوے بکھیرے

دسمبر 6, 2024

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت کا نیا ریکارڈ

مارچ 27, 2025
Stay In Touch
  • Facebook
  • Twitter
  • Pinterest
  • Instagram
  • YouTube
  • Vimeo

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from SmartMag about art & design.

Demo
Top Posts

پاکستان سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے 10 ممالک میں شامل

اپریل 14, 2025748

سعودی عرب میں ریڈ سی فلم فیسٹیول کا آغاز ، عامر خان ،کرینہ کپور نے جلوے بکھیرے

دسمبر 6, 2024511

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت کا نیا ریکارڈ

مارچ 27, 2025458

مارچ سے بجلی کی قیمت میں نمایاں کمی کا فیصلہ

فروری 2, 2025224
Don't Miss
پاکستان

اینٹی کرپشن کا اسٹنگ آپریشن:پشاور میں محکمہ صحت کا افسر رشوت لیتے گرفتار

By Editorجولائی 31, 20251

خیبرپختونخوا کے محکمہ صحت کا سینئر افسر رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار ہو گیا۔۔ملزم…

امریکہ نے برازیل کی سپریم کورٹ کے جج پر پابندیاں لگا دیں۔

جولائی 31, 2025

جرمن کوہ پیما لورا ڈالمایر کی موت کی تصدیق،حکومتِ پاکستان کا اظہار افسوس

جولائی 31, 2025

بھارتی معیشت مردہ ہے:صدر ٹرمپ

جولائی 31, 2025
Stay In Touch
  • Facebook
  • Twitter
  • Pinterest
  • Instagram
  • YouTube
  • Vimeo
ہمارے بارے میں
ہمارے بارے میں

ویژن پوائنٹ ڈاٹ پی کے ایک معتبر اردو خبری ویب سائٹ ہے جو آپ کو تازہ ترین خبریں، تفصیلات اور تجزیے فراہم کرتی ہے۔ یہاں ملکی و بین الاقوامی خبروں کے ساتھ ساتھ سیاست، کاروبار، کھیل، اور تفریح کے مختلف موضوعات پر جامع اور معیاری رپورٹنگ کی جاتی ہے۔ ویژن پوائنٹ کا مقصد اردو قارئین کو بروقت اور مستند خبریں فراہم کرنا ہے تاکہ وہ حالات حاضرہ سے باخبر رہ سکیں۔

Facebook X (Twitter) Pinterest YouTube WhatsApp
ایڈیٹر کا انتخاب

اینٹی کرپشن کا اسٹنگ آپریشن:پشاور میں محکمہ صحت کا افسر رشوت لیتے گرفتار

جولائی 31, 2025

امریکہ نے برازیل کی سپریم کورٹ کے جج پر پابندیاں لگا دیں۔

جولائی 31, 2025

جرمن کوہ پیما لورا ڈالمایر کی موت کی تصدیق،حکومتِ پاکستان کا اظہار افسوس

جولائی 31, 2025
زیادہ پڑھی جانے والی

پاکستان سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے 10 ممالک میں شامل

اپریل 14, 2025748

سعودی عرب میں ریڈ سی فلم فیسٹیول کا آغاز ، عامر خان ،کرینہ کپور نے جلوے بکھیرے

دسمبر 6, 2024511

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت کا نیا ریکارڈ

مارچ 27, 2025458

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.