غزہ پر اسرائیلی جارحیت کا 369 واں دن،، ہلال احمر کے اسکول پر تازہ فضائی حملے میں 28 فلسطینی شہید ہو گئے،، اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں تینوں اسپتال خالی کرنے کا حکم دے دیا جس کے باعث مریضوں کی زندگی خطرے سے دوچار ہے،،
غزہ کے شہر دیر البلاح میں ہلال احمر کے اسکول کو اسرائیلی فوج نے نشانہ بنایا جہاں خواتین اور بچوں سمیت بے گھر افراد کی بڑی تعداد پناہ گزین تھی،،
اسرائیلی فوج نے الزام عائد کیا ہے کہ نشانہ بننے والے اسکول میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم تھا،، حملے کا مقصد حماس کو دوبارہ منظم ہونے سے روکنا ہے،،
طبی عملے کا کہنا ہے اسرائیلی حملے میں 54 فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں،، شمالی غزہ میں جبالیہ میں اسرائیلی حملوں میں چھ روز کے دوران 130 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں،،
سات اکتوبر سے جاری جنگ میں شہیدوں کی تعداد 42 ہزار سے تجاوز کر گئی،، 97 ہزار 886 افراد زخمی ہوئے ہیں،،