تہران: ایرانی فوج کے جنرل نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ ہم نے جس جگہ کو چاہا اسے نشانہ بنایا اور ہم جس جگہ کو چاہیں نشانہ بنا سکتے ہیں اور اگر دشمن نے چھوٹی سی بھی غلطی کی تو ہم اسے خاک میں ملا دیں گے۔
پاسداران انقلاب کی زمینی کارروائیوں کے کمانڈر جنرل مرتضیٰ میران نے بدھ کو مقامی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اسرائیل میں کسی بھی مقام کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
انہوں نے یکم اکتوبر کو اسرائیل پر کیے گئے میزائل حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’آپریشن ٹرو پرومس II‘ میں ہم نے دشمن پر حملہ کرنے کی اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا۔
واضح رہے کہ یکم اکتوبر کو کیے گئے اس حملے میں ایران پر کم و بیش 180 میزائل فائر کیے تھے البتہ یہ میزائل صہیونی دفاع کو توڑنے اور کوئی نقصان پہنچانے میں ناکام رہے تھے۔
دشمن نے چھوٹی سی غلطی کی تو اسے خاک میں ملا دیں گے، ایرانی جنرل
