اسلام آباد: مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے آئینی ترامیم کے ترمیمی مسودے پر اتفاق کرلیا ہے۔
صدر مسلم لیگ ن نواز شریف سے پیپلزپارٹی کے وفد نے چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں ملاقات کی۔ ملاقات میں رانا ثنا اللہ، احسن اقبال، پرویزرشید، مرتضیٰ جاوید عباسی اور مریم اورنگزیب شریک ہوئیں۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے یوسف رضا گیلانی، سید نوید قمر اور شیری رحمان شریک ہوئیں۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں بلاول بھٹو نے مجوزہ آئینی ترامیم پر سیاسی جماعتوں سے روابط کے بارے میں آگاہ کیا۔ آئینی ترامیم سے متعلق مولانا فضل الرحمان کے نئے مسودے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی میں آئینی ترامیم کے ترمیمی مسودے پر اتفاق رائے ہوگیا۔
بلاول بھٹو نے مولانا فضل الرحمان کی شرائط اور تجاویز سے آگاہ کیا، نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کی تجاویز سے اتفاق کیا۔ مسودے میں مولانا فضل الرحمان کی ترامیم بھی شامل کرلی گئیں۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ آئینی ترامیم پارلیمنٹ میں پیش کرنےکی تاریخ کا فیصلہ بھی مشاورت سےکیا جائےگا۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف نے تمام پارلیمانی جماعتوں کے اتفاق رائے پر زور دیا۔ نواز شریف نے تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان حتمی مسودے پر اتفاق رائےکی ہدایت کی۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ پیپلزپارٹی، ن لیگ اور جے یو آئی ف کی قانونی ٹیمیں آئینی ترامیم کے مسودے کو حتمی شکل دیں گی۔ آئینی ترامیم کا بل کابینہ اورپارلیمنٹ میں پیش کرنے کی تاریخ کا تعین مزید مشاورت سے ہوگا۔
ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ میثاق جمہوریت میں خواہش تھی کہ تمام قوتیں مل کر پاکستان کو معاشی سیاسی استحکام دیں، خواہش تھی کہ پاکستان کو معاشی سیاسی استحکام دیں جس کے نتیجے میں ملک خوشحال ہو۔
نواز شریف نے بلاول بھٹو کے سیاسی کردار کو سراہا اور شاباش دی۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی رواداری، اخلاق، آئین و قانون اور پارلیمان کی بالا دستی کے لیے ہم ایک ہیں، 18 ویں ترمیم نے اداروں کو مضبوط کیا تھا۔
بلاول کا کہنا تھا کہ بےنظیر بھٹو شہید اور نواز شریف نے میثاق جمہوریت سے ملک کو آگے بڑھانےکا تاریخی قدم اٹھایا، میثاق جمہوریت کے تاریخی قدم کے سفر کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔
بلاول نے نواز شریف سے کہا کہ میں آپ کے سیاسی وژن، سوچ اور تجربے کی بہت قدر کرتا ہوں، ملک اور قوم کو آپ کے سیاسی تجربے کی ضرورت ہے۔
Trending
- پاکستان مودی سے نہیں بھارت سے امن بات چیت کیلئے تیار ہے:عطاءاللہ تارڑ
- سعودی عرب کی پہلی ٹی20پریمیئر لیگ کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب
- خلائی میدان میں پاکستان کا ایک اور سنگ میل:ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا
- اسرائیلی پالیسیوں کے خلاف نئی عالمی لہر: کینیڈا نے بھی فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کردیا—
- آئندہ 24گھنٹوں میں ملک بھر میں موسم گرم اور شدید حبس رہے گا:محکمہ موسمیات
- اسرائیل کی دھمکی: حماس نے یرغمالیوں کو رہا نہ کیا تو غزہ کے حصے ضم کر لیے جائیں گے
- پاک امریکہ تجارتی معاہدہ طے:صدر ٹرمپ نے اعلان کر دیا
- جرمن اولمپک چیمپئن ” لورا ڈہلمیئر ” پاکستان میں کوہ پیمائی حادثے میں جاں بحق