پانچ نئے ریڈار اور 300 آٹو میٹک ویدر اسٹیشن نصب

اسلام آباد:محکمہ موسمیات کی صلاحیت کو بڑھانے کیلئے ملک بھر میں پانچ نئے ریڈار اور 300آٹو میٹک ویدر سٹیشن نصب کئے جائیں گے،جس کیلئے فنڈنگ ورلڈ بنک دے گا.

ماڈرنائزیشن آف میٹرالوجیکل منصوبے کا ٹینڈرنگ پراسس تکمیل کے آخری مراحل میں ہے توقع ہے کہ اس منصوبے پر رواں ماہ کام شروع ہو جائے گا .

ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات صاحبزاد خان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ منصوبے پر 50ملین ڈالر خرچ ہونگےاور منصوبہ تین سال میں مکمل ہو گا، پانچ نئے ریڈار لاہور، چراٹ، ڈی آئی خان، کوئٹہ اور گوادر میں لگائے جائیں گے ۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے