Close Menu
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ٹرینڈ
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • شوبز
  • کھیل
  • ملٹی میڈیا

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

بھارتی معیشت مردہ ہے:صدر ٹرمپ

جولائی 31, 2025

پاکستان مودی سے نہیں بھارت سے امن بات چیت کیلئے تیار ہے:عطاءاللہ تارڑ

جولائی 31, 2025

سعودی عرب کی پہلی ٹی20پریمیئر لیگ کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب

جولائی 31, 2025
Facebook X (Twitter) Instagram
Trending
  • بھارتی معیشت مردہ ہے:صدر ٹرمپ
  • پاکستان مودی سے نہیں بھارت سے امن بات چیت کیلئے تیار ہے:عطاءاللہ تارڑ
  • سعودی عرب کی پہلی ٹی20پریمیئر لیگ کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب
  • خلائی میدان میں پاکستان کا ایک اور سنگ میل:ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا
  • اسرائیلی پالیسیوں کے خلاف نئی عالمی لہر: کینیڈا نے بھی فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کردیا—
  • آئندہ 24گھنٹوں میں ملک بھر میں موسم گرم اور شدید حبس رہے گا:محکمہ موسمیات
  • اسرائیل کی دھمکی: حماس نے یرغمالیوں کو رہا نہ کیا تو غزہ کے حصے ضم کر لیے جائیں گے
  • پاک امریکہ تجارتی معاہدہ طے:صدر ٹرمپ نے اعلان کر دیا
Facebook X (Twitter) Instagram YouTube TikTok
visionpointpk.comvisionpointpk.com
Demo
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ٹرینڈ
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • شوبز
  • کھیل
  • ملٹی میڈیا
visionpointpk.comvisionpointpk.com
Home»پاکستان»اسلام آباد پولیس نے جنونی جتھے کا لاشیں گرانے کا منصوبہ ناکام بنایا: وزیراعظم شہباز شریف
پاکستان

اسلام آباد پولیس نے جنونی جتھے کا لاشیں گرانے کا منصوبہ ناکام بنایا: وزیراعظم شہباز شریف

EditorBy Editorاکتوبر 11, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔7 Views
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif addresses the Police Darbar at the Police Lines Headquarters Islamabad on October 11, 2024.
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے جنونی جتھے کا لاشیں گرانے کا منصوبہ ناکام بنایا، اسلام آباد پولیس اپنے پیشہ وارانہ فرائض محنت اور لگن سے ادا کر رہی ہے، اسلام آباد پولیس کی تنخواہیں پنجاب پولیس کے برابر کرنے، نفری کی کمی پوری کرنے کیلئے میرٹ پر بھرتیاں، ضلعی انتظامیہ اور پولیس افسران کیلئے ایگزیکٹو الائونس، قائداعظم میڈلز اور سیف سٹی کو سمارٹ سٹی میں تبدیل کرنے کے منصوبوں کو جلد پا یہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جمعہ کو پولیس لائنز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اﷲ تارڑ بھی موجود تھے۔ پولیس لائنز آمد پر وزیراعظم کو پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔ وزیراعظم نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے، شہداء گیلری کا دورہ کیا، مہمانوں کی کتاب میں تاثرات قلمبند کئے۔ وزیراعظم نے شہید عبدالحمید شاہ کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا۔ اس موقع پر شہداء اور غازیوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ شہید عبدالحمید شاہ نے فرض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کیا، ان کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کی ہے اور ان کے اہلخانہ کو صبر اور استقامت کا مجسم پایا، شہید امن اور لاکھوں پاکستانیوں کی حفاظت کیلئے فرض کی ادائیگی میں جان نچھاور کرتا ہے، ان کے گھر والوں کیلئے دکھ ناقابل بیان ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اﷲ تعالیٰ نے قرآن پاک میں فرمایا ہے ”شہید کو مردہ مت کہو، یہ زندہ ہیں” شہید عبدالحمید شاہ اور ماضی میں اسلام آباد پولیس میں شہادت کا درجہ حاصل کرنے والے تمام افسران اور سپاہیوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں اور اپنی اور وفاقی حکومت کی جانب سے آپ کی بہادری اور فرض شناسی کو سلام پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی اور آئی جی پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی شبانہ روز محنت قابل تعریف ہے، اسلام آباد پولیس اپنے پیشہ وارانہ فرائض محنت اور لگن سے ادا کر رہی ہے، ان کی شجاعت اور بہادری کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے تحسین پیش کرتے ہیں، اسلام آباد پولیس میں اہلکاروں کی کمی کو پورا کرنے کیلئے میرٹ کی بنیاد پر شفاف طریقے سے بھرتی کا عمل فوری مکمل کیا جائے اور اس میں تاخیر نہ کی جائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ 2014ء میں ڈی چوک پر فسادیوں نے سات ماہ فساد برپا کئے رکھا، اس سے پاکستان کی معیشت کو اربوں ڈالر کا نقصان پہنچا، چین کے صدر شی جن پنگ پاکستان کے بہترین دوست ہیں، اس وقت ان کا دورہ مجبوراً ملتوی کرنا پڑا کیونکہ فسادی ڈی چوک سے ہٹنے کو تیار نہیں تھے، ان کی بدترین خواہش تھی کہ اس فساد کے نتیجہ میں لاشیں گریں اور پاکستان میں یہ فساد جنگل کی آگ کی طرح پھیل جائے، اس وقت بھی اسلام آباد پولیس اور رینجرز نے مل کر بہترین پیشہ وارانہ انداز میں اس معاملہ کو منطقی انجام تک پہنچایا، اس وقت بھی فسادیوں نے نجی املاک کو نقصان پہنچانے کیلئے ہتھکنڈے استعمال کئے، انہوں نے قبریں کھودیں، پی ٹی وی اور پارلیمنٹ پر دھاوا بولنے کا ناپاک منصوبہ تھا، ایس پی عصمت جونیجو سمیت سینکڑوں پولیس افسران اور اہلکار زخمی ہوئے لیکن پولیس نے قومی مقصد کو سامنے رکھتے ہوئے اپنا فرض ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں پھر پولیس نے قومی مفاد کو مدنظر رکھ کر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، گالم گلوچ، جنونی جتھے کا وطیرہ بن چکا ہے، 4 اور 5 اکتوبر کو ایک صوبہ کی جانب سے وفاق پر حملے اور لشکر کشی کو ناکام بنایا، یہ غیر آئینی تھا، اس وقت ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم پاکستان کے دورے پر تھے، انہوں نے پاکستان کے ساتھ حلال گوشت اور چاول کی برآمد سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کا اعلان کیا، ایک طرف عوام کو خوشحالی و ترقی کے یہ منصوبے اور دوسری طرف جتھے ان منصوبوں کو ناکام بنانے کیلئے وفاق پر چڑھائی کر رہے ہیں، اسلام آباد پولیس نے ان منصوبوں کو خاک میں ملایا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ہمیشہ پولیس کلچر کو تبدیل کرنے کیلئے اقدامات کئے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز محمد نواز شریف کی قیادت میں پولیس کلچر میں اصلاحات کر رہی ہیں، صوبہ سندھ اور صوبہ بلوچستان میں پولیس پر کام جاری ہے، صوبہ خیبرپختونخوا کو بھی وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کیلئے تیار ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کی حیثیت سے سب سے پہلے صوبہ پنجاب میں سیف سٹی اور سی ٹی ڈی کے قیام سمیت دیگر اقدامات کئے، پولیس کو تربیت سمیت دیگر شعبوں کیلئے درکار مالی وسائل فراہم کریں گے، اسلام آباد پولیس کو رول ماڈل بنائیں گے، اسلام آباد پولیس کی تنخواہیں فی الفور پنجاب کے برابر کر دی جائیں گی، چاروں صوبوں کی طرح اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس افسران کو ایگزیکٹو الائونس دیا جائے گا، 21 جون 2023ء میں پولیس افسران و سپاہیوں کے علاج معالجہ کیلئے ہسپتال کے قیام کا اعلان کیا تھا، وزیر داخلہ، آئی جی پولیس اسلام آباد اور چیف کمشنر اسلام آباد اس کو فی الفور مکمل کرنے کیلئے اقدامات کریں، پولیس کے 64 افسران و سپاہی شہید ہوئے، ان میں سے 20 کو شہداء پیکیج ملا، باقی 44 شہداء کو شہداء پیکیج چند دنوں میں فراہم کیا جائے، سیف سٹی کو سمارٹ سٹی بنانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر داخلہ محسن نقوی ان منصوبوں اور اعلانات پر محسن سپیڈ سے عملدرآمد کرائیں، 2022ء میں ہماری حکومت نے پولیس افسران و اہلکاروں کو اعزاز دینے کا اعلان کیا تھا، اب پھر قائداعظم پولیس میڈل اور صدارتی پولیس میڈل جلد دیئے جائیں گے، یہ اعلانات کسی ذاتی اور سیاسی مقصد کیلئے نہیں، یہ صرف خدمت کا جذبہ ہے، 1997ء سے مختلف ادوار میں صوبہ پنجاب میں خدمت کی، اسلام آباد پولیس بنیادی مسائل حل کرے اور پیشہ واریت، جدید اسلحہ، تربیت اور بچوں کے علاج معالجہ کیلئے خاطر خواہ اقدامات کریں گے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اسلام آباد پولیس کی شہریوں کے تحفظ کیلئے خدمات کو سراہتے آئے ہیں، پانچ ماہ میں جرائم میں 38 فیصد کمی آئی ہے، ان پولیس افسران اور اہلکاروں کی محنت کا نتیجہ ہے، پانچ ماہ میں 400 پولیس اہلکاروں کی پروموشن کی گئی ہے، خواتین پولیس سٹیشن سیف سٹی میں قائم کیا گیا ہے اسے جلد الگ کر دیا جائے گا، مارگلہ پٹرول یونٹ قائم کیا، 27 تھانوں کی دوبارہ بحالی کا کام شروع کر دیا ہے، 17 تھانے کرائے کی عمارتوں میں ہیں، ان کو جلد سرکاری عمارتوں میں منتقل کیا جائے گا، 10 خدمت مراکز کام کر رہے ہیں، سفارتی عملہ اور غیر ملکیوں کے الگ خدمت مرکز قائم کر رہے ہیں، سیف سٹی کو توسیع دے کر 7700 کیمروں تک لے جائیں گے۔ آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد پولیس شہیدوں اور غازیوں کی وارث ہے، اسلام آباد پولیس نے سٹریٹ کرائم سے دہشت گردوں کے خاتمہ تک مشن سرانجام دیئے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کے وژن کے مطابق وزیر داخلہ کی قیادت میں خدمت خلق اور انصاف کی فراہمی اور شرپسندوں کی سرکوبی کیلئے کوشاں ہیں۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

Related Posts

بھارتی معیشت مردہ ہے:صدر ٹرمپ

جولائی 31, 2025

پاکستان مودی سے نہیں بھارت سے امن بات چیت کیلئے تیار ہے:عطاءاللہ تارڑ

جولائی 31, 2025

خلائی میدان میں پاکستان کا ایک اور سنگ میل:ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا

جولائی 31, 2025
Leave A Reply Cancel Reply

Demo
Latest Posts

بھارتی معیشت مردہ ہے:صدر ٹرمپ

جولائی 31, 20251

پاکستان مودی سے نہیں بھارت سے امن بات چیت کیلئے تیار ہے:عطاءاللہ تارڑ

جولائی 31, 20251

سعودی عرب کی پہلی ٹی20پریمیئر لیگ کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب

جولائی 31, 20251

خلائی میدان میں پاکستان کا ایک اور سنگ میل:ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا

جولائی 31, 20251
Don't Miss
پاکستان

پاکستان سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے 10 ممالک میں شامل

By Editorاپریل 14, 2025748

کراچی : پاکستان سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے ممالک میں شامل ہوگیا…

سعودی عرب میں ریڈ سی فلم فیسٹیول کا آغاز ، عامر خان ،کرینہ کپور نے جلوے بکھیرے

دسمبر 6, 2024

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت کا نیا ریکارڈ

مارچ 27, 2025
Stay In Touch
  • Facebook
  • Twitter
  • Pinterest
  • Instagram
  • YouTube
  • Vimeo

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from SmartMag about art & design.

Demo
Top Posts

پاکستان سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے 10 ممالک میں شامل

اپریل 14, 2025748

سعودی عرب میں ریڈ سی فلم فیسٹیول کا آغاز ، عامر خان ،کرینہ کپور نے جلوے بکھیرے

دسمبر 6, 2024511

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت کا نیا ریکارڈ

مارچ 27, 2025458

مارچ سے بجلی کی قیمت میں نمایاں کمی کا فیصلہ

فروری 2, 2025224
Don't Miss
تازہ ترین

بھارتی معیشت مردہ ہے:صدر ٹرمپ

By Editorجولائی 31, 20251

بھارتی معیشت کو مردہ قرار دیتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا مجھے اس…

پاکستان مودی سے نہیں بھارت سے امن بات چیت کیلئے تیار ہے:عطاءاللہ تارڑ

جولائی 31, 2025

سعودی عرب کی پہلی ٹی20پریمیئر لیگ کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب

جولائی 31, 2025

خلائی میدان میں پاکستان کا ایک اور سنگ میل:ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا

جولائی 31, 2025
Stay In Touch
  • Facebook
  • Twitter
  • Pinterest
  • Instagram
  • YouTube
  • Vimeo
ہمارے بارے میں
ہمارے بارے میں

ویژن پوائنٹ ڈاٹ پی کے ایک معتبر اردو خبری ویب سائٹ ہے جو آپ کو تازہ ترین خبریں، تفصیلات اور تجزیے فراہم کرتی ہے۔ یہاں ملکی و بین الاقوامی خبروں کے ساتھ ساتھ سیاست، کاروبار، کھیل، اور تفریح کے مختلف موضوعات پر جامع اور معیاری رپورٹنگ کی جاتی ہے۔ ویژن پوائنٹ کا مقصد اردو قارئین کو بروقت اور مستند خبریں فراہم کرنا ہے تاکہ وہ حالات حاضرہ سے باخبر رہ سکیں۔

Facebook X (Twitter) Pinterest YouTube WhatsApp
ایڈیٹر کا انتخاب

بھارتی معیشت مردہ ہے:صدر ٹرمپ

جولائی 31, 2025

پاکستان مودی سے نہیں بھارت سے امن بات چیت کیلئے تیار ہے:عطاءاللہ تارڑ

جولائی 31, 2025

سعودی عرب کی پہلی ٹی20پریمیئر لیگ کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب

جولائی 31, 2025
زیادہ پڑھی جانے والی

پاکستان سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے 10 ممالک میں شامل

اپریل 14, 2025748

سعودی عرب میں ریڈ سی فلم فیسٹیول کا آغاز ، عامر خان ،کرینہ کپور نے جلوے بکھیرے

دسمبر 6, 2024511

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت کا نیا ریکارڈ

مارچ 27, 2025458

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.