پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کا آخری روز،، کاروبار شروع ہوتے ہی Bears نے مارکیٹ کا کنٹرول سنبھال لیا،، سارا دن Bears نے Bulls کو مارکیٹ کے قریب بھی پھٹکنے نہ دیا،،
نماز جمعہ کے بعد دوسرے سیشن میں بھی Bears کا کنٹرول قائم رہا،، کاروبار کے اختتامی لمحات میں Bulls نے ڈرائیونگ سیٹ سنبھالی اور انڈیکس جو 400 سے زائد پوائنٹس کی مندی پر تھا اوپر اٹھا کر 30 پوائنٹس پلس تک لے آئے،،،
مارکیٹ میں 56 کروڑ سے زائد حصص کی تجارت ہوئی،، کاروباری مالیت 26 ارب روپے سے تجاوز کر گئی،، ٹریڈرز 5 ارب روپے سرمائے سے محروم ہو گئے،،
مارکیٹ کیپٹلائزیشن 11 ہزار 161 ارب روپے سے کم ہو کر 11 ہزار 156 ارب روپے پر آ گئی،،