پی پی ایل کی جانب سے جاری کردہ خط کے مطابق راہی ایکس ون کنوئیں سے تیل و گیس کی یہ مسلسل چوتھی بڑی دریافت ہے، راہی ایکس ون کنوئیں کی کھدائی 17 جون 2026 کو شروع کی گئی تھی، جبکہ کنواں 2 ہزار 612 میٹر گہرائی تک کھودا گیا۔
کمپنی کے مطابق کنوئیں سے یومیہ 0.493 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس اور 12 بیرل ہلکا تیل حاصل ہو رہا ہے، خط میں بتایا گیا ہے کہ کنوئیں سے حاصل ہونے والے ذخائر کا بہاؤ 133 پاؤنڈ فی مربع انچ (پی ایس آئی) ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پی پی ایل نے مزید بتایا کہ شاہ بندر بلاک میں کمپنی کا ورکنگ انٹرسٹ 63 فیصد ہے، جبکہ اس نئی دریافت سے ملک میں تیل و گیس کے مقامی وسائل میں اضافے اور توانائی کے شعبے کو تقویت ملنے کی توقع ہے۔
