لاہور:سٹیج، ٹی وی اورفلموں کے لیجنڈری اداکار عابد کشمیری کچھ عرصہ علیل رہنے کے بعد لاہور میں انتقال کرگئے، ان کی عمر74 برس تھی ، مرحوم نے اپنے پسماندگان میں دو بیٹے اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں، عابد کشمیری4 مئی 1950 ء کو لاہور میں پیدا ہوئے۔
انہوں نے سینکڑوں ٹی وی ڈراموں،سٹیج اور فلموں میں اداکاری کے جوہردکھائے، اپنی بے ساختہ مزاحیہ اداکاری کے باعث وہ کئی سال شائقین کے دلوں پر راج کرتے رہے،
مرحوم کے معروف ڈراموں میں لوہاری گیٹ، سورج کے ساتھ ساتھ، تیسرا کنارہ اور اپنے لوگ سمیت دیگر ڈرامے شامل ہیں،ڈرامہ” سمندر” میں عابد کشمیری کا کردار گلو بادشاہ بہت مقبول ہوا تھا جس نے انہیں شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا ۔
انہیں1988 ء میں ریلیز ہونے والی فلم ”بازار حسن ”پر بہترین مزاحیہ اداکاری کرنے پر نگار ایوارڈ سے بھی نوازا گیا، ان کی مشہور فلموں میں جیتے ہیں شان سے اور آہٹ بھی شامل ہیں،مرحوم عابد کشمیری کی نمازجنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔
Trending
- وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا مستعفی ہونےکا اعلان
- کسی بھی نئے “نارمل” کا سامنا نئے اور سخت ردعمل سے کیا جائے گا: کور کمانڈر کانفرنس
- ن، ش، م سیسہ پلائی دیوارکی طرح متحد، چھوٹے شہروں کی ترقی ترجیح ہے: مریم نواز
- سمجھ نہیں آرہا پی ٹی آئی کے دوست آئینی ترمیم سے پیچھے کیوں ہٹ گئے؟ فضل الرحمان
- افواہیں پارٹی تقسیم کرنے کی سازش، علی امین گنڈا پور ہی ہمارے وزیراعلیٰ ہیں: بیرسٹر گوہر
- پاک فوج کا اورکزئی میں آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 19دہشتگرد ہلاک، لیفٹیننٹ کرنل و میجر سمیت 11 جوان شہید
- الیکشن کمیشن کا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات دسمبر میں کروانے کا فیصلہ
- آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ