اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 23 کروڑ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
مرکزی بینک کی جانب سے جاری ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق اسٹیٹ بینک کے پاس موجود زرمبادلہ ذخائر کم ہو کر 17 ارب 3 کروڑ ڈالر رہ گئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق ملک کے کمرشل بینکوں کے پاس کھاتہ داروں کے 5 ارب 41 کروڑ ڈالر موجود ہیں، جس کے بعد پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 22 ارب 44 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔
مرکزی بینک نے بتایا کہ زرمبادلہ ذخائر میں یہ کمی بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے باعث ہوئی ہے۔
