عالمی مارکیٹ میں ایک بار پھر ہیجانی کیفیت طاری ہو گئی ہے،، اسرائیلی کابینہ کے اجلاس میں ایران کے حملے کا جواب دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جس کے بعد آئل اور گولڈ مارکیٹ میں قیمتیں دوبارہ بڑھنا شروع ہو گئی ہیں،،
خام تیل 79 ڈالر سے تجاوز کر کے 80 ڈالر کی طرف تیزی سے بڑھ رہا ہے،، اس وقت خام تیل 79 ڈالر 80 سینٹس میں ٹریڈ ہو رہا ہے،،
گولڈ مارکیٹ میں بھی حالات کچھ بہتر نہیں ہیں،، سونا 36 ڈٓالر مہنگا ہو چکا ہے،، ایک اونس سونے کی قیمت 2675 ڈالر سے تجاوز کر چکی ہے،،
امریکہ اسرائیل کو ایران کے تیل کے کنوؤں پر حملے سے روکنے کی کوشش کر رہا ہے،، صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو تجویز دی ہے کہ ایران کی ریفائنریز کو نشانہ بنایا جائے،، اگر آئل فیلڈز پر حملہ کیا جائے گا تو خام تیل کی قیمتیں کنٹرول سے باہر ہو جائیں گی اور دنیا بھر میں مہنگائی کا ایک نیا طوفان آ جائے گا،،