پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں اس ہفتے غیر معمولی تیزی رہی،، ہنڈرڈ انڈیکس اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن نے تاریخ کے نئے ریکارڈز بنائے،، غیر ملکی سرمایہ کاروں کا انخلا اس ہفتے بھی جاری رہا،،
اس ہفتے مارکیٹ 83 ہزار 532 پوائنٹس سے شروع ہوئی،، بدھ کو مارکیٹ نے 86 ہزار 451 کی بلند ترین سطح کو چھو لیا،، بعد میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے انخلا کے باعث کاروبار دباؤ کا شکار رہا،، ہفتے کے اختتام پر انڈیکس میں ایک ہزار 951 پوائنٹس کا اضافہ ہوا،، مارکیٹ 85 ہزار 483 پوائنٹس پر بند ہوئی
اس ہفتے سرمایہ کاروں نے ایک ارب ڈالر کا منافع کمایا،، مقامی کرنسی میں منافع کا حجم 277 ارب روپے رہا،، ہفتے کے شروع میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 10 ہزار 879 ارب روپے تھی،، ہفتے کے دوران ایک موقع پر مجموعی حصص کی مالیت 11 ہزار 174 ارب روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی،، ہفتے کے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 11 ہزار 156 ارب روپے پر بند ہوئی
پانچ روزہ کاروباری ہفتے میں مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں نے 148 ارب روپے سے زائد مالیت کے حصص کی خرید و فروخت کی،، کاروباری حجم 2 ارب 61 کروڑ شیئرز سے زائد رہا
اس ہفتے 5 کروڑ 87 لاکھ ڈٓالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری آئی،، بیرونی ٹریڈرز نے 8 کروڑ 14 لاکھ ڈٓالر کے حصص مارکیٹ میں فروخت کئے،، نیٹ فارن انویسٹمنٹ منفی 2 کروڑ 26 لاکھ ڈٓالر رہی