راولپنڈی میں شہدائے کربلا کے چہلم کے مرکزی جلوس کے موقع پر آج مقامی تعطیل ہوگی۔ ڈپٹی کمشنر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، تاہم انٹرمیڈیٹ کے پریکٹیکل امتحانات معمول کے مطابق ہوں گے۔
چار اگست کو مقامی تعطیل کا نوٹیفکیشن ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ندیم ناصر کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کی حدود میں تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ شہدائے کربلا کے چہلم کے مرکزی جلوس کے راستوں پر تمام کاروباری مراکز اور دکانیں بھی بند رکھی جائیں گی۔
دوسری جانب ترجمان تعلیمی بورڈ راولپنڈی نے واضح کیا ہے کہ مقامی تعطیل کا اطلاق انٹرمیڈیٹ کے پریکٹیکل امتحانات پر نہیں ہوگا۔ کیمسٹری اور شماریات کے پریکٹیکل امتحانات مقررہ شیڈول کے مطاب ہوں گے۔
امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ اور وقت پر اپنے امتحانی مراکز پہنچیں۔ کنٹرولر امتحانات نے متعلقہ تعلیمی اداروں کو جاری کردہ شیڈول پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
