وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور ایرانی وزیر صنعت، کان و تجارت محمد اتابک اجلاس کی مشترکہ صدارت کررہے ہیں، ایرانی وفد کے ہمراہ ایران چیمبر آف کامرس کا 16 رکنی کاروباری وفد بھی ہے۔
اجلاس میں پاک ایران آزاد تجارتی معاہدے پر پیش رفت اور دوطرفہ تجارت کے فروغ پر بات چیت ہو رہی ہے، تجارت، سرمایہ کاری، کسٹمز، بینکاری تعاون اور سرحدی تجارتی روابط کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوگا۔
ایران کے تجارتی وفد کے دورہ کے دوران نجی شعبے کے روابط اور کاروباری تعاون کو مزید وسعت دینے پر بھی گفتگو ہوگا۔
ایرانی وفد کی ایف پی سی سی آئی بھی آمد متوقع ہے۔
وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے کہا ہے کہ تجارتی سرگرمیوں کیلئے پاکستان اور ایران کے نجی اداروں کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے، پاکستان اور ایران کے درمیان تجارت میں اضافہ ہو رہا ہے۔
جام کمال نے کہا کہ تجارت کے فروغ کیلئے سازگار ماحول کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے، پاکستان ،ایران باہمی تجارت کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
