حکومت نے پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے 200 ارب روپے قرض لینے کا اعلان کیا ہے،، پہلی فرصت میں حکومت 50 ارب روپے مالیت کے اجارہ اسلامی سکوک بانڈز فروخت کرے گی،، سرمایہ کار 15 اور 16 اکتوبر کو بولی میں حصہ لے سکتے ہیں،،
یہ سکوک بانڈز اسٹاک مارکیٹ میں لسٹ کئے جائیں گے،، ایک سال کی مدت کے یہ بانڈز غیر ملکی سرمایہ کار، بین الاقوامی اسلامک بینکس، مالیاتی اداروں اور بیرون ممالک مقیم پاکستانی بھی خرید سکتے ہیں،،
روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس ہولڈرز بھی ایک سال کے سکوک بانڈز خریدنے کے مجاز ہوں گے،،
حکومت نے ساتھ ہی تین، پانچ اور دس سال کی مدت کے اسلامی سکوک بانڈز بیچنے کے لئے سرمایہ کاروں نے آفرز طلب کر لی ہیں،، تینوں مدتوں کے بانڈز کی نیلامی کا ہدف 75 ارب روپے رکھا گیا ہے،،
دوسری طرف حکومت نے شرح سود میں کمی یا بیشی کی بنیاد پر 75 ارب روپے کا ایک اور اسلامی سکوک بانڈز بیچنے کا فیصلہ کیا ہے،، اس بانڈ کی مدت بھی تین، پانچ اور دس سال ہو گی،،
اوورسیز پاکستانیوں سمیت غیر ملکی سرمایہ کار بھی ان بانڈز کو خرید سکتے ہیں،، بین الاقوامی اسلامی بینکس اور مالیاتی ادارے بھی بولی میں شامل ہونےکے مجاز ہیں،،