پیٹرولیم ڈویژن نے گیس سیکٹرکی ڈی ریگولیشن کا لائحہ عمل تیار کر لیا

پیٹرولیم ڈویژن نے گیس سیکٹر کی ڈی ریگولیشن کا لائحہ عمل تیار کر لیا  ہے، علی پرویز ملک نے کہا کہ حکومت گیس سیکٹرمیں مسابقتی، شفاف اور مؤثر مارکیٹ قائم کرے گی۔

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کی زیر صدارت گیس سیکٹر اصلاحات پر اجلاس ہوا جس کا اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیاہے ۔

اعلامیہ کے مطابق سوئی کمپنیوں کی تنظیمِ نو اوراَن بنڈلنگ اصلاحات منصوبے کا اہم حصہ ہے، اصلاحات کے تحت سوئی کمپنیز کے ٹرانسمیشن، ڈسٹری بیوشن اور انرجی کاروبار الگ کئے جائیں گے، سبسڈی نظام کو ازسر نو ترتیب دیا جائے گا تاکہ صرف مستحق صارفین کو ٹارگیٹڈ ریلیف مل سکے۔

حکومت گیس مارکیٹ میں مارکیٹ کلیئرنگ پرائس کی جانب مرحلہ وارپیشرفت کرے گی، عالمی بینک نے گیس سیکٹر اصلاحات کیلئے تکنیکی معاونت اور بین الاقوامی تجربات فراہم کئے، گیس سیکٹر اصلاحات کا روڈ میپ رواں مہینے منظوری کیلئے وزیراعظم کو پیش کیا جائے گا۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد گیس سیکٹراصلاحات پر مرحلہ وار عملدرآمد شروع کیا جائے گا۔

وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ حکومت گیس سیکٹرمیں مسابقتی، شفاف اور مؤثر مارکیٹ قائم کرے گی،گیس سیکٹر میں ڈی ریگولیشن کے ساتھ مضبوط ریگولیٹری نظام قائم کیا جائے گا، اوگرا کے کردار کو مزید مضبوط بنا کر مسابقتی گیس مارکیٹ کی نگرانی یقینی بنائی جائے گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے