گذشتہ رات حزب اللہ کے ڈرون حملے کو سات اکتوبر کے بعد سے اب تک کا سب سے بڑا حملہ قرار دیا جا رہا ہے جس میں درجنوں اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گئے،،
اسرائیلی میڈیا کے مطابق ڈرون نے بن یامینا میں ایک فوجی اڈے کو نشانہ بنایا جہاں اسرائیلی فوجی رات کے کھانے کےلئے اکٹھے ہوئے تھے،،
ڈرون کے گرنے سے قبل فوجی اڈے اور اس کے اطراف خطرے کے سائرن بھی نہ بج سکے،، حزب اللہ کی طرف سے دو ڈرونز صیاد 107 ماڈل کے ساتھ حملہ کیا گیا،، ایک ڈرون طیارے کو راستے میں ہی سمندر میں نشانہ بنا کر ناکام کر دیا گیا،،
دوسرے ڈرون کو اسرائیل کا فضائی دفاعی نظام ٹریس نہ کر سکا اور وہ اس میس پر جا گرا جہاں صہیونی فوجی رات کا کھانا کھا رہے تھے،،