مالی سال 2026-27 کے پہلےماہ تجارتی خسارے میں 25.17 فیصد اضافہ

جاری مالی سال کے پہلے ماہ تجارتی خسارے میں 25.17فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ  کیا گیا ہے، جولائی میں ملک کا مجموعی تجارتی خسارہ بڑھ کر تین ارب 94 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں تجارتی خسارہ تین اعشاریہ پندرہ ارب ڈالر تھا۔

ادارہ شماریات کے مطابق جولائی میں ملکی برآمدات سالانہ بنیادوں پر 9.4فیصد اضافے کے ساتھ 2.93ارب ڈالر رہیں، تاہم اسی مدت کے دوران درآمدات میں اٹھارہ فیصد کا بڑا اضافہ دیکھا گیا جو 6.88ارب ڈالر تک جا پہنچیں۔ دوسری جانب جون کے مقابلے میں جولائی کے دوران برآمدات 31فیصد اضافے سے 2.24ارب ڈالر سے بڑھ کر 3.94ارب ڈالر ہو گئیں۔ اس دوران درآمدات 0.17فیصد فیصد کی معمولی کمی سے 8.88ارب ڈالر رہیں۔ ماہانہ بنیادوں پر تجارتی خسارہ 15.22فیصد کی کمی کے ساتھ  3ارب 94کروڑ ڈالر رہا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے