اوگرانے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی کا اعلان کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 19 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 329 روپے 82 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل 1 روپے 50 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 382 روپے 36 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
اوگرا کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 7 اگست سے ہوگا
