سندھ میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کےمعاملے پر سندھ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری نے پانچ مختلف کمپنیوں کے آئی وی انفیوژن (ڈرپ) سیٹس کو غیرمعیاری قرار دے دیا ہے،جس کے بعد طبی سامان کے معیار اور انفیکشن سے بچاؤ کے نظام پر سوالات اٹھ گئے ہیں۔
ڈائریکٹرسندھ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری ڈاکٹر عدنان رضوی کےمطابق مختلف مقامات سےحاصل کیےگئے انفیوژن سیٹس کےنمونےٹیسٹ میں مطلوبہ معیارپر پورانہیں اترسکے،پانچ آئی وی ڈرپ سیٹس کی ٹیوب کی لمبائی مقررہ معیارکےمطابق نہیں تھی،جبکہ انکی تیاری میں استعمال ہونےوالا میٹریل بھی غیرمعیاری پایا گیا۔
ڈاکٹرعدنان رضوی نےبتایاکہ نوشہروفیروز اور کراچی کےعلاقےملیرسےحاصل کیےگئےڈرپ سیٹس کے نمونے سب اسٹینڈرڈ قراردیےگئےہیں،انکےمطابق پانچوں مصنوعات کومیڈیکل ڈیوائس رولز 2017 کے تحت غیرمعیاری قرار دیا گیا ہے۔
سندھ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری نے اپنی ٹیسٹ رپورٹس متعلقہ ڈرگ انسپکٹرز اور سیکریٹری کوالٹی کنٹرول بورڈ سندھ کو ارسال کر دی ہیں تاکہ مزید قانونی اور انتظامی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔
