پی ٹی آئی کے رہنما عبداللہ طاہر کے قتل میں ملوث مرکزی شوٹرز سمیت 3 ملزمان افغانستان کے قریب سرحدی علاقے پہنچ گئے۔
تحقیقات کے مطابق مرکزی شوٹرز سمیت تین ملزمان افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے تک پہنچ چکے ہیں، جن کی گرفتاری کے لیے پولیس کی ایک خصوصی ٹیم متعلقہ علاقے میں موجود ہے۔
پولیس نےعبداللہ طاہرکی ریکی کرنےوالےمبینہ ڈرون آپریٹر کی بھی نشاندہی کرلی ہے،تفتیش کےمطابق قتل کے منصوبے پر عمل درآمد سےقبل ڈرون کی چار پروازیں کی گئیں،جن کےذریعے نقل وحرکت اور ریکی کی گئی، پولیس کسی ڈرون کیمرے کو بروقت پکڑنے میں ناکام رہی
