بولان میں پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ، پولیس کانسٹیبل شہید

بولان میں دہشت گردوں نے بالاناڑی قومی شاہراہ پر واقع دوسہ کراس چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا، فائرنگ کے نتیجے میں پولیس کانسٹیبل حافظ عبدالرشید ابڑو شہید ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ رات گئے پیش آیا جب نامعلوم مسلح افراد نے چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔ شہید اہلکار کی نمازِ جنازہ پولیس لائن سبی میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئی۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے علاقے کا گھیراؤ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا جبکہ حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔

دوسری جانب گزشتہ شب نامعلوم مسلح افراد نے کارگو گاڑی کو سامان اورعملے سمیت اغوا کرلیا، گاڑی کی تلاش اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے