لاہورہائیکورٹ نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیئم وصولی فوری طور پر روکنے کا حکم دے دیا۔
ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیئم وصولی کیخلاف درخواست پر سماعت لاہورہائیکورٹ کے جسٹس مرزا وقاص رؤف نے سماعت کی۔
وکیل درخواستگزار نے عدالت کو بتایا کہ ایل پی جی کمپنیاں اضافی پریمیئم کے نام پر غیرقانونی وصولیاں کر رہی ہیں، مارکیٹنگ کمپنیوں سے اضافی پریمیئم کی وصولی قانون کے خلاف ہے۔ اضافی پریمیئم کی وصولی سے شہریوں کو مہنگی گیس خریدنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیئم وصولی فوری طور پر روکنے کا حکم دے کر آئندہ سماعت پر اوگرا اور تمام لائسنس ہولڈر کمپنیوں سے جواب طلب کر لیا۔ قرار دیا کہ گیس عام آدمی کے استعمال کی چیز ہے، کمپنیوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا۔
