اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا

اوگرانے یومیہ قیمتوں کے تعین کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے، جس کے بعد پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل دونوں سستے ہو گئے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 20 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 62 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپیہ 50 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 380 روپے 86 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

دوسری جانب حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پٹرولیم لیوی میں 81 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد ڈیزل پر لیوی 73 روپے 47 پیسے سے بڑھا کر 74 روپے 28 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق پیٹرول پر پٹرولیم لیوی 80 روپے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے