ملک میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ ریکارڈ

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل چوتھے روز بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق آج 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت میں 2200 روپےکا اضافہ ہوا،جس کے بعد فی تولہ سونے کے دام 4 لاکھ  56 ہزار 536 روپےہوگئے۔

اس کےعلاوہ 10گرام سونےکی قیمت 1887 روپےبڑھکر 3 لاکھ 91 ہزار 406 روپےہوگئی، 4 روزمیں فی تولہ سونےکی قیمت 28 ہزار 600 روپےبڑھ گئی،گزشتہ تین روز میں سونےکی قیمت میں 26400 روپے فی تولہ اضافہ ہوچکا تھا۔

فی تولہ چاندی کی قیمت 113 روپےکی کمی سے 6826 روپے پرآگئی،عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 22 ڈالر بڑھ 4341 ڈالر ہوگئی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے