عرب نژاد امریکی شہریوں نے نومبر کے صدارتی انتخابات میں کسی بھی امیدوار کو ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے،،
عرب امریکن پولیٹیکل ایکشن کمیٹی نے دونوں صدارتی امیدواروں ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس میں سے کسی کو بھی ووٹ نہ دینے کا اعلان کر دیا،،
عرب کمیونٹی دونوں صدارتی امیدواروں کی جانب سےفلسطین اور لبنان میں اسرائیلی دہشت گردی کی حمایت کے معاملے پر ناراض ہے،، سابق صدر ٹرمپ اور کملا ہیرس دونوں ہی اسرائیل کے حامی ہیں اور فلسطین میں اسرائیلی مظالم اور وحشیانہ بمباری کو جائز قرار دیتے ہیں،،
امریکہ میں رہنے والی مسلم اور عرب کمیونٹی روایتی طور پر ڈیموکریٹس کی حمایت کرتی ہے،، 2020 میں کمیونٹی نے ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیڈن کی حمایت کی تھی،،