کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی رہی،، صبح کے سیشن میں 400 پوائنٹس کی مندی رہی تاہم دوپہر کو سرمایہ کاروں نے خریداری کا دباؤ بڑھا دیا،،
100 انڈیکس میں 579 پوائنٹس کا اضافہ ہوا،، انڈیکس 85 ہزار 840 پوائنٹس پر بند ہوا،، مارکیٹ میں 42 کروڑ 21 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا،، کاروباری مالیت 24 ارب 46 لاکھ روپے سے زائد رہی،،
سرمایہ کاروں نے 64 ارب روپے کا منافع کمایا،، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 11 ہزار 164 ارب روپے سے بڑھ کر 11 ہزار 228 ارب روپے پر پہنچ گئی،،
کرنسی مارکیٹ:
کرنسی مارکیٹ میں روپیہ دباؤ کا شکار رہا،، انٹربینک میں ڈالر 8 پیسے مہنگا ہو کر 277 روپے 64 پیسے کا ہو گیا،، اوپن مارکیٹ میں روپیہ مہنگا ہوا،، ایک ڈالر کی قیمت 279 روپے 25 پیسے پر بند ہوئی،، کل مارکیٹ میں ڈالر کا ریٹ 279 روپے 35 پیسے تھا
گولڈ مارکیٹ:
عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہونے کے باوجود پاکستان میں 700 روپے سستا ہو گیا،، ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 75 ہزار روپے پر آ گئی،،